عمران خان سے ڈیل سےمتعلق تمام خبریں جھوٹ ہیں ، نہ کوئی مذاکرات ہوئےنہ کوئی پیشکش ہوئی، سینیٹر عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کی سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل اور حکومتی پیشکش سےمتعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کسی حکومتی شخصیت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سےرابطہ نہیں ہوا ،نہ کوئی مذاکرات ہوئےنہ کوئی پیشکش ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں آئےروز ہوتی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں،بانی پی ٹی آئی سے ان کی اپنی ہی جماعت کے ارکان کےرابطے ہیں۔
سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جس جگہ پر ہیں اب مذاکرات یا پیشکش کے مرحلے گزر چکے، پی ٹی آئی کی جانب سےسیزفائرکا کہا جاتا ہے،حکومت یا کسی ادارے کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔
سینیٹ سےکم عمری کی شادیوں کی روک تھام کابل منظور
یاد رہےکہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نےشہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔
باخبر ذرائع کے مطابق ایک اہم سیاسی پیشرفت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اورجیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ پیشکش کے بعد حکومت کے ساتھ بات چیت پرآمادگی ظاہر کی۔
تاہم پیر کو پھرخبر سامنے آئی کہ سیاسی حلقوں میں گردش کرتی افواہوں کےباوجود تحریک انصاف کواب تک کسی رعایت یا ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی۔