احتجاج کے پیش نظر آئی ٹی کمپنیوں کےانٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی ، کورآرڈینیٹر وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف کےکوآرڈینیٹررانا احسان افضل کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی احتجاج کےدوران آئی ٹی کمپنیوں کےانٹرنیٹ پرکوئی بندش نہیں آئی۔
رانا افضل احسان کا کہناتھا فیصل آباد میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے،لاہور میں بھی صورتحال نارمل ہےالبتہ انٹر سٹی پر کنٹینرزلگائےہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کُرم اور پارا چنار کے مسائل ان کو نظر نہیں آرہے،ان کا سارا فوکس بانی پی ٹی آئی کورہا کرانےپر ہے، عوام کوجومشکلات آرہی ہیں اس کی ذمےدار بھی پی ٹی آئی ہے، ہم نےملک کی صورتحال دیکھتے ہوئےاحتیاطی تدابیر لینی ہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج : اسلام آباد ، راولپنڈی میں تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
وزیراعظم کےکوآرڈینیٹرنےکہا کہ چیزیں نارمل ہونےجارہی ہیں، پنجاب میں بھی فلاپ کال دی گئی، یہ ریاستی مشینری استعمال کرتےہوئےاسلام آباد آ رہےہیں۔
رانا احسان افضل نےکہا کہ فیصل آباد اورلاہور میں انٹرنیٹ کی کوئی بندش نہیں، آئی ٹی کمپنیوں کےانٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی۔
