سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کیلئے9ججز کی نامزدگی
جوڈیشل کمیشن نےسندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کے لیے 9 ججز کی نامزدگی کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس کےکےآغا آئینی بینچز اورآئینی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے۔آئینی کمیٹی میں جسٹس عمر سیال اورجسٹس محمد سلیم جیسر بھی شامل کیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آئینی بینچز میں جسٹس ذوالفقار علی سانگی ،جسٹس ارباب علی،جسٹس یوسف علی سید،جسٹس خادم حسین سومرو ،جسٹس ثنا منہاس اکرام شامل ہیں۔
آئینی بینچز کی تشکیل کےلیےجوڈیشل کمیشن میں اکثریتی رائےسےفیصلہ ہوااور9 ججز کےحق میں11 ووٹ آئے۔
ذرائع کا کہناہےکہ جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اختراورچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نےاختلافی رائےدی جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نےحق یامخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔