شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی اسپانسرڈ 14 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا خوارج کےخلاف بھرپور کارروائی کرتےہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جو فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنےوالے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کےبعد بھارتی اسپانسرڈ 14 خوارج ہلاک ہوگئے۔

عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ لیں

آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنےوالےخوارج کے ٹھکانےکو مؤثر انداز میں نشانہ بنایاگیا،علاقے سے مزید بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پر عزم ہیں۔

Back to top button