24 نومبر پی ٹی آئی احتجاج : وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کو اہم ہدایات جاری کردیں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کو ہدایت کی ہےکہ اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانےدینا۔ امن وامان کو خراب کرنےوالے ہر شخص کو گرفتار کرناہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس لائنز اسلام آباد کے دورے کے موقع پر قیام امن کےلیے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس،چیف کمشنر،ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی پولیس لائنز میں موجود تھی۔

پولیس لائنز میں خطاب کرتےہوئے محسن نقوی کاکہنا تھا کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں،دورے کے پیش نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھناہے۔

ان کاکہنا تھا پولیس فورس نے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہےاور امن کو یقینی بناناہے، اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنےوالے ہر شخص کو گرفتار کرناہے، اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینےوالےکسی شخص کو واپس نہیں جانےدینا۔

وزیر داخلہ کاکہنا تھا ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں،دوران ڈیوٹی تمام حفاظتی سامان پہننا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں،پولیس فورس نے ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینےہیں،ہم آپ کے ساتھ کھڑےہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

سینیٹر محسن نقوی کا کہناتھا کسی کو اسلام آباد میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنےکی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،امن و امان کو قائم رکھنےاور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کےلیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنےپر حکومتی اخراجات کے اعداد و شمار سامنے آگئے

خیال رہےکہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دےرکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کاکہنا ہےکہ اس بار مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد سے واپس نہیں آئیں گے۔

Back to top button