ون ڈے رینکنگ،6ال بعد بابراعظم ٹاپ 5 سے باہر ہو گئے

آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو بڑا دھچکا لگا ہے۔2019 کے بعد پہلی بار ٹاپ فائیو سے باہر ہوگئے ہیں۔
نئی رینکنگز کے مطابق بابراعظم ساتویں نمبر پر آگئے ہیں، اپریل 2021 میں بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر عالمی نمبر ون پوزیشن حاصل کی تھی، اور وہ پاکستان کے چوتھے بیٹر بنے تھے جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
اس سے قبل یہ کارنامہ ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف انجام دے چکے ہیں۔ بابراعظم نے 29 ماہ تک یعنی دو سال سے زیادہ عرصہ تک نمبر ون پوزیشن سنبھالے رکھی، یہ دور ون ڈے کرکٹ میں ان کے عروج کا سنہری زمانہ سمجھا جاتا ہے۔
