پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان 2027 میں پانچ ایک روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کےلیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15 سے 26 مئی 2027 تک ساؤتھمپٹن،مانچسٹر، لیڈز،چیسٹر لی سٹریٹ اور کارڈف میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کا پہلا ون ڈے 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائےگا،دوسرا ون ڈے 19 مئی کو مانچسٹر،تیسرا ون ڈے 21 مئی کو لیڈز اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلا جائےگا جب کہ پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 26 مئی کو کارڈف میں ہوگا۔
پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز دونوں ٹیموں کےلیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جنوبی افریقہ،زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائےگا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2021 میں تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کےلیے انگلینڈ کا دورہ کیا تھا۔
