2300 سے زائد اسرائیلی آبادکار مسجد اقصیٰ میں داخل، فلسطینیوں کا احتجاج

2300 سے زائد اسرائیلی آبادکار اپنے مذہبی دن پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہو گئے۔ جس پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا۔
یروشلم کے مطابق یہودی مذہبی دن تشا بِآو کے آغاز سے اب تک 2300 سے زائد اسرائیلی آبادکار مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو چکے ہیں۔مسجدِ اقصیٰ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہونے کے ساتھ فلسطینی شناخت کی ایک اہم علامت بھی ہے، جبکہ یہودی مذہب میں بھی اس مقام کو انتہائی مقدس سمجھا جاتا ہے۔
تشا بِآو 70 عیسوی میں رومی سلطنت کے ہاتھوں قدیم ہیکل (معبد) کی تباہی کی یاد میں منایا جانے والا یومِ سوگ ہے۔
فلسطینی گورنریٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے تقریباً 150، 150 افراد کے گروہوں کی صورت میں آبادکاروں کو مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ گورنریٹ کا کہنا ہے کہ ان افراد نے تفلین باندھے، مسجد کے مشرقی حصے میں سجدے کیے، مذہبی رسومات ادا کیں اور بلند آواز میں مذہبی گیت گائے۔
دوسری جانب فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجدِ اقصیٰ کے دروازوں اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کے قدیم شہر (اولڈ سٹی) میں سخت پابندیاں نافذ کر دیں، جس کے باعث متعدد فلسطینی نمازیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن2026-27 کا شیڈول جاری کر دیا
گورنریٹ کے مطابق صرف محدود تعداد میں فلسطینی افراد فجر کی نماز ادا کرنے میں کامیاب ہوئے، جن میں سے بعض کو اسرائیلی فورسز کی جانب سے تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
