افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفترخارجہ طلبی،بنوں حملے پراحتجاج

افغانستان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی وزارت خارجہ میں طلبی،بنوں حملے پرشدیداحتجاج کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  بنوں دہشتطگردانہ حملہ جس میں آٹھ سکیورٹی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے تھےدہشت گرد حملہ افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر گروپ نے کیا۔حافظ گل بہادر گروپ، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مل کر، پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں میں سینکڑوں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے۔افغان حکومت تحقیقات کرے اور بنوں حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری، مضبوط اور موثر کارروائی کرے۔افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایسے حملوں کی تکرار کو روکا جائے۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر اپنے شدید تحفظات کا اعادہ کیا ۔افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں  پاکستان کی سلامتی کو خطرہ بنا رہے ہیں۔ایسے واقعات دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات کی روح کے بھی خلاف ہیں۔بنوں  کنٹونمنٹ حملہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے دہشت گردی سے لاحق سنگین خطرے کی نشاندہی ہے۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے اور اس لعنت سے نمٹنے اور تمام خطرات کے خلاف اپنی سلامتی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم رہتا ہے۔

Back to top button