پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سےاہلکارشہید،70زخمی ہوئے،عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی کےکارکنوں کےتشدد سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہےجبکہ70 پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔
وزیراطلاعات عظمی بخاریٰ کی پریس کانفرنس
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاریٰ کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کےتشدد کا شکارکانسٹیبل مبشرنےکچھ دیرپہلےدم توڑاہے جبکہ 5 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس اہلکاروں کو گردن اورٹانگوں پر گولیاں ماری گئیں،گولیاں مارنےوالےیوتھ فورس کےلوگ ہیں جنہیں باہرسےلایا گیا۔
عظمیٰ بخاری نےکہا کہ سروں کو ٹارگٹ کرنا طالبان کا طریقہ کار ہے، ہمارے بچے اتنے سنگدل نہیں کہ پولیس کو ماریں۔پولیس والوں کو بھی بندوق پکڑا دی جائے تو دیکھتی ہوں یہ کیسے مقابلہ کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایجنڈا ہے ریاست گولی چلائے اور انہیں لاشیں ملیں، یہ کل بھی دہشت گرد تھے اور آج بھی دہشت گرد ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 9 مئی پارٹ 2 چاہتی ہے۔علی امین گنڈا پور غائب ہیں، بشریٰ بی بی ریلی کی قیادت کر رہی ہیں، انہوں نے خطاب بھی کیا ہے، اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں۔بشریٰ بی بی کو سیاست میں خوش آمدید کہتےہیں، کھل کر کھیلیں ہمیں بھی کھیلنے کا مزہ آئے گا۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ریاست کو ہر قیمت پر صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، ہم ایف آئی آر کاٹتے ہیں، یہ نعرے لگاتےہوئے رہا ہوجاتے ہیں، کیا کریں؟
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کوئی تجزیہ کار ہو یا صحافی نہیں کہےگا کہ بشریٰ بی بی سیاسی نہیں گھریلو خاتون ہیں۔ بشریٰ بی بی کنٹینر پر خطاب کےلیے کھڑی ہوئیں تو سامنے لوگ ہی نہیں تھے۔ بشری عدالت نامحرم کے ساتھ نہیں جاسکتیں لیکن قافلے میں لشکر کشی کےلیے آرہی ہیں۔ موکلوں کے کندھوں پر یا جنات پھاٹک پر کھڑےہیں کہ خان کو باہر نکالیں گے۔پی ٹی آئی کی فائنل کال پٹ گئی، پنجاب سے صرف 80 لوگ باہر نکلے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاحتجاج کےدوران کانسٹیبل کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیااورذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب پولیس کے کانسٹیبل کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کااعلان کیا۔