اوگرا کاایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

ایل پی جی کی نئی قیمت 214 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ ستمبر کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2527 روپے 47 پیسے مقرر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایل پی جی کی اگست کے لیے قیمت 215 روپے 36 پیسے مقرر تھی، اب ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 17 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں سعودی آرامکو کے ساتھ منسلک ہیں، ڈالر ریٹ میں کمی کی وجہ سے ایل پی جی سستی ہوئی۔

 

 

Back to top button