سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ، 5 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتےہوئے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق 29 اور 30 اگست کی رات کو بلوچستان کے ضلع کیچ، پنجگور اور ژوب میں تین الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے جہنم واصل کر دیا ۔آپریشن میں شدید فائرنگ کےتبادلے میں 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

دشمنان پاکستان کو مقام عبرت بنائیں گے : وزیر اعظم شہباز شریف

آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں کےخلاف یہ کامیاب کارروائیاں 26 اگست کو بلوچستان میں دہشت گردی واقعات کےپس منظر میں کی گئیں۔ کلیرنس آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گےجب تک کہ ان گھناؤنے جرائم کےتمام ذمہ داروں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کےکٹہرے میں نہ لایا جائے۔

Back to top button