عمران خان این آر او کی بھیک نہ مانگیں،ا ین آر او نہیں ملےگا : احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرتےہوئے کہا ہےکہ یہ اصل میں این آر او مانگ رہےہیں، واضح کردوں آپ کےلیڈر عمران خان کو این آر او نہیں ملےگا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا قومی اسمبلی اجلاس کےدوران اظہارخیال کرتےہوئے کہنا تھاکہ عمران خان کو جیل میں فائیو اسٹار سہولیات ملی ہوئی ہیں، کبھی یہ اسٹریچر پر چیخیں مارتےہیں تو کبھی کہیں،کیا کبھی کسی نے رانا ثنااللہ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کی چیخیں سنی تھیں،ہم نے بہادری کےساتھ مقابلہ کیاہے، ان کی آپ روز چیخیں سنتےہیں۔
مستقبل قریب میں عمران خان کی ضمانت ہوتی نظر نہیں آرہی: رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر نے کہاکہ سچ سننے ا حوصلہ پیداکریں،آج ان کےساتھ جو کچھ ہو رہا ہےکسی کاکیا ہوا نہیں،انہوں نےجو قبر دوسروں کےلیے کھودی ہوئی تھی آج اس میں خود گر رہے ہیں، ہم نےامریکی کانگریس میں جا کر سینیٹرز کےپاؤں نہیں دبائے تھے،ہم نے پاکستان کی عدالتوں میں اپنی بےگناہی ثابت کی تھی۔بتائیں 190ملین پاؤنڈ کاغبن کس نےکیا، آپ نےکس کےکہنے پر تحفےبیچے ہیں؟ آپ دوسروں سےرسیدیں مانگتے تھے، آج آپ کوکہا جا رہا ہےرسیدیں دکھائیں تو آپ کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ اصل میں یہ این آر او مانگ رہے ہیں کہ ان کےلیڈر کو باہر نکال دیاجائے،آپ کےلیڈر کو این آر او نہیں ملے گا،بے گناہی ثابت کرنا پڑے گی، این آر او کی بھیک نہ مانگیں،ا ین آر او نہیں ملےگا۔
