برے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کےلیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں : عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ برےوقت میں جو پارٹی چھوڑ کرگئے ان کےلیے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہے،مجھے معلوم ہے برےوقت میں کون سےلوگ چھوڑ کر گئے، بہت کم ایسےلوگ ہیں جنہوں نےبہت مشکل وقت میں پارٹی کو مجبوری میں چھوڑا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتےہوئے عمران خان نے کہا کہ بلوچستان دہشت گردی پر پنجاب میں احتجاج کروایا گیا، بلوچستان کے جو اس وقت حالات ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے بلوچوں کو ساتھ لےکر چلیں، ملک میں صوبائیت کابہت بڑا خطرہ ہے۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ اسلام آباد جلسہ ملتوی کرنےپر کارکنان میں غصہ ہےبرا بھلا کہہ رہےہیں پارٹی میں لڑائی ختم نہیں ہورہی ہے۔برے وقت میں جو پارٹی چھوڑ کرگئے ان کےلیے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مجھے معلوم ہے برے وقت میں کون سےلوگ چھوڑ کرگئے۔ بہت کم ایسےلوگ ہیں جنہوں نےبہت مشکل وقت میں پارٹی کو مجبوری میں چھوڑا،جو اچھے وقت میں فل ٹائم موجودتھے اور برےوقت میں پارٹی چھوڑ گئے تو ان کےلیے ہمارےپاس کوئی جگہ نہیں۔
عمران خان نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ، روپوش رہنماؤں کو باہر نہ آنے کی ہدایت
عمران خان نےکہا کہ میں کسی کا نام نہیں لیتاجو سیدھا سادا پارٹی کو چھوڑ کرگئے ہیں انہیں واپس نہیں لوں گا،جنہوں نےمشکل وقت گزارا اور پارٹی کےساتھ کھڑےرہے وہ تسلی رکھیں وہ تمام لوگ جوسخت حالات میں انڈر گراؤنڈ چلےگئے سختیاں اور تشدد برداشت کیاان کےلیے بہترفیصلہ ہوگا۔