ایران-امریکا مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں ہونے کا امکان

 

 

 

عرب نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہونے کا امکان ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

رپورٹ مطابق مذاکرات کا یہ دور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کی تکمیل کے بعد شروع کیا جائےگا جس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران پر عائد پابندیوں،ایران کے منجمد اثاثوں اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔مذاکرات میں شریک ایرانی وفد کی قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کےبعد کیا جائےگا۔

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حال ہی میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بلاواسطہ مذاکرات ہوئےتھے،جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تعمیری قرار دیا تھا۔دوحہ مذاکرات کےبعد ایران نے دعویٰ کیا تھاکہ مذاکرات میں اس کے منجمد اثاثوں میں سے چند ارب ڈالر بحال کرنے پر اتفاق ہوا ہے،تاہم امریکا نے ایرانی دعوؤں کی تردید کی تھی۔

 

 

Back to top button