شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

 

 

 

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ تہران کی گرینڈ مصطیٰ کمپلکیس میں ادا کردی گئی۔جنازے میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی صاحبزادی، بہو، داماد اور کمسن نواسی کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی،ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ جعفر سبحانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں 100 ممالک کے وفود نے شرکت کی،ایران میں کل عام تعطیل اور 8 جولائی کو یوم سوگ کا اعلان کیاگیا ہے۔

گرینڈ مصلیٰ کے بڑے صحن میں جمع ہزاروں لوگوں نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھارکھے تھے، جنہیں ایران میں خون کا بدلہ اور انتقام لینے کی علامت سمجھا جاتاہے،وہاں موجود لوگ مسلسل ’امریکا مردہ باد‘ اور ’انتقام، انتقام‘ کے نعرے لگارہے ہیں،جس سے پوری فضا گونج رہی ہے۔

پیر کو صبح جنازے کا مرکزی جلوس نکالا جائے گا،اس کےبعد میت کو قم منتقل کیاجائے گا جہاں سے جسد خاکی کو عراقی شہر نجف اور کربلا لے جایا جائےگا، 9 جولائی کو شہید سپریم لیڈر کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کی جائے گی.

 

Back to top button