دوسرا ٹی20: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دیدی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دوسرے ٹی20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں جیکب بیتھل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 76 رنزسکور کیے اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کپتان ہیری بروک اور ٹام بینٹن نے 39، 39 رنز کی اننگز کھیلیں، جبکہ وِل جیکس 9 اور سام کرن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ فِل سالٹ اور جوس بٹلر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہرشت رانا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے۔
بھارت کی جانب سے ایشان کشن 49 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 43، کپتان شریاس ایر نے 37، ویبھو سوریا ونشی نے 14، ہرشت رانا نے 6، شیوم ڈوبے نے 5 اور اکشر پٹیل نے 2 رنز سکور کیے۔
