دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ: بابر اعظم دوبارہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

 

 

 

دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کےلیے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

بابر اعظم کو ایک بار پھر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔بابر اعظم نے 2020 سے 2023 تک بھی قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی تھی

پاکستان کی 16 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم کپتان، محمد رضوان، شان مسعود، سلمان علی آغا، امام الحق، اذان اویس، عبداللّٰہ فضل، غازی غوری، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی۔ قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم میچ کھیلے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائےگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ میں اور اسد شفیق سیلکشن کمیٹی میں 18 ماہ سے ہیں،مصباح الحق اور سرفراز احمد کو شامل ہوئے 6 ماہ ہوئے ہیں، 3 فارمیٹ ہیں اور آپ کو دیکھنا ہوتا ہےکہ کس فارمیٹ میں آپ کی پرفارمنس کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ کپتان کی بھی کوئی ذمےداری ہوتی ہے،شان مسعود کی قیادت میں اس طرح نتائج نہیں آرہے تھے،شان مسعود کی اپنی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔

 

 

Back to top button