عمران خان نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ، روپوش رہنماؤں کو باہر نہ آنے کی ہدایت

عمران خان نے ایک بار پھر اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو باہر نکلنےسے منع کرتےہوئے کہا روپوش رہنما باہر آئے تو اٹھالیے جائیں گے، اس لیے وہ ابھی باہرنہ نکلیں۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی تردید کردی

یاد رہے کہ قبل ازیں عمران خان نے کہاتھا کہ روپوش رہنما باہر نکل آئیں اور گرفتاریاں دیں،ان پرجو بھی الزام ہے،اس کا سامنا کریں،گرفتاریاں دےکر عدالتوں سےضمانتیں حاصل کریں۔عمران خان نےکہا تھاکہ  میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کوچھوڑیں۔

Back to top button