اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی تردید کردی

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے جیل میں سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے سہولیات کی تفصیل بھی بتادیں۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق عمران خان کو جیل مینول کےمطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں اور عمران خان کی سیکیورٹی اور صحت کاخاص خیال رکھا جاتاہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہناہے کہ عمران خان کو ایک انگریزی روزنامہ روزانہ دیاجاتا ہے، انہیں ورزش کےلیے مشین اور واک کےلیے جگہ بھی دستیاب ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کھانے کےلیے علیحدہ کچن دیاگیا ہے، ان کی سیکیورٹی کےلیے عملہ ہروقت موجود رہتا ہے،انہیں پڑھنے کےلیے کتابیں بھی دستیاب ہیں۔

وفاقی حکومت کا ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عملدرآمد کا فیصلہ

اڈیالہ جیل انتظامیہ کے مطابق عمران خان کے سیل میں گٹر کھلا ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، بشریٰ بی بی کےسیل میں چوہوں کی موجودگی کی خبروں میں بھی صداقت نہیں۔ عمران خان کو ہفتے میں دو دفعہ فیملی،وکلاء اور سیاسی ملاقاتوں کی اجازت ہے،جیل میں سماعت کےموقع پر بھی عمران خان ملاقاتیں کرتے ہیں، عمران خان کو ٹیلی ویژن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

Back to top button