آصف زرداری نے ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے عوام جلد امریکی صدر کا اسلام آباد میں شاندار اور بھرپور استقبال کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے ایکس پرخصوصی پوسٹر شیئر کیا۔ اس پوسٹر پر پاکستان اور امریکا کے پرچموں کے ساتھ خود صدر مملکت کی تصویر بھی آویزاں ہے۔

پوسٹر کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اسلام آباد میں جلد از جلد خیرمقدم کرنے پر فخر محسوس کریں گے‘۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے امریکی صدر کو اسلام آباد کا دورہ کرنے کی یہ باضابطہ دعوت پاک امریکا تعلقات کو ایک نئی اور فعال سمت دینے کی کوشش ہے۔ شیئر کیے گئے پوسٹر میں پاکستان اور امریکا کے درمیان قائم دیرینہ شراکت داری کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

Back to top button