خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 خارجی دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کےضلع خیبر کےعلاقے باغ میں سکیورٹی فورسز نےکارروائی کرتے ہوئے4 خارجی دہشت گردوں کوہلاک اور3کو زخمی کر دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کےدوران 4 خارجی دہشتگرد ہلاک اور تین کو زخمی کردیا گیا،مزید بتایا کہ ہلاک ہونےوالےدہشتگردوں میں سرغنہ باتور بھی شامل تھا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق علاقے میں مزید کسی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے،مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنےکےلیے پُرعزم ہیں۔

ادھر، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نےخیبر میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے میں فورسز کے کردار کو سراہا۔آصف زرداری نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار بھی کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مکمل خاتمے تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،پوری قوم سیکیورٹی فورسز کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Back to top button