اورکزئی:لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

اورکزئی آپریشن کے دوران شہید ہونے والےلیفٹیننٹ کرنل ومیجرسمیت 11جوانوں کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل، وزیر داخلہ، وفاقی وزرا سمیت عسکری و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے جوانوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پُرعزم اور ثابت قدم ہے،  اورکزئی کے شہداء کی قربانیاں اس عزم کی علامت ہیں کہ وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے کوئی قربانی دی جانے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خالی آبائی علاقوں کو روانہ کردیے گئے جہاں انہیں فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

Back to top button