پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کا جارحیت پر سخت جواب کے عزم کا اعادہ

پہلگام واقعے پرسعودی وزیر خارجہ کا اپنےپاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطہ ، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور رابطےجاری رکھنےپراتفاق کیا۔
اسحاق ڈار نےسعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں سےآگاہ کیا اور بتایا کہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سےیکطرفہ طور پر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہیں۔
اسحاق ڈار نےبھارت کی جانب سےلگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا اور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب دینے کےعزم کا اعادہ کیا۔
اٹاری بارڈر بند ہونے کے باعث پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سےبھی ٹیلی فونک گفتگوہوئی جس میں وزیرخارجہ نےایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
