پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان مسلح افواج کومعمول کی پوزیشن پرلےجانے کے لیے رابطہ

پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کےدرمیان آج دوبارہ رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو پاکستان اور بھارت ڈی جی ایم اوزکے دونوں مسلح افواج کومعمول کی پوزیشن پرلےجانے کیلئے رابطہ ہوا۔
ذرائع کےمطابق پاک بھارت افواج کی زمانہ امن کی پوزیشنوں پر واپسی سیزفائرکا اگلا مرحلہ ہے۔
کرتارپور راہداری 9 روز سےبند، دربار انتظامیہ کا مودی حکومت سے راہداری کھولنے کا مطالبہ
واضح رہےکہ بھارت کی طرف سے جارحیت کے بعد دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرےکےسامنے آئی تھیں۔
گزشتہ دنوں بھی پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کےذریعےرابطہ ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے بعد تیسرا رابطہ تھا۔
