افواج پاکستان کے ترجمانوں کے سوشل میڈیا پرچرچے، بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس نے سوشل میڈیا پرخاصی پذیرائی حاصل کر کے ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاکستان نیوی راجہ رب نواز کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
سوشل میڈیا پر کہیں ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کےاسکور بتانےکےچرچے رہے تو کہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے فقرے بھی گردش کرتےرہے۔
دوسری جانب وائس ایڈمرل رب نوازکو بھی بڑی تعداد میں لوگوں نےسوشل میڈیا پر اپنا اسٹیٹس بنایا۔
پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت نے ترکیے سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
آپریشن بُنیان مرصوص
یاد رہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کےتحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ائیربیس، پٹھان کوٹ ائیربیس اور سرسہ ائیربیس کےعلاوہ سورت گڑھ ائیرفیلڈز،براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
بھارت کی جانب سے 7 مئی کی رات پاکستان پر جب فضائی حملہ کیا گیا توپاکستان نے بروقت اور مؤثر جواب دیتے ہوئے رات کی تاریکی میں میزائل حملوں کےذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانےوالے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاک فضائیہ نے مار گرائے جس میں جدید طرز کا فرانسیسی جنگی طیارہ رافیل بھی شامل تھا۔
