شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا

پی ٹی آئی کےاسیر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کےوکیل نےبتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث ان کے مؤکل کو پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔
وکیل شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا، جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کےاہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کا تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کی شرحوں میں کمی پر اعتراض
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ برس 9 مئی کےمقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں زیر حراست ہیں