پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری ، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 1207 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح سے بھی تجاوز کرگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور صبح 9 بج کر 59 منٹ پر 100 انڈیکس 1207 پوائنٹس یا 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 133,137 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری،افسران کے اثاثے پبلک کرنےکافیصلہ
یاد رہے کہ جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 131,949 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
