پاکستان اور امریکہ کامعدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا نے معدنیات و کان کنی کے شعبے میں تعاون،سپلائی چین کے تحفظ، اور پائیدار و ذمہ دار سرمایہ کاری کے فروغ  دینےپراتفاق کرلیا۔

امریکی کریٹیکل منرلز فورم کے صدر رابرٹ لوئس اسٹرئیر دوم اور امریکا کی نگران ناظم الامور نٹالی بیکر نے وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات و کان کنی کے شعبے میں تعاون کے فروغ، سپلائی چین کے تحفظ، اور پائیدار و ذمہ دار سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کے دوران پاکستان میں جاری ساختی اصلاحات، مالی نظم و ضبط اور مثبت عالمی معاشی تاثر پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جامع اور مضبوط معدنیات پالیسی پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی اور طویل المدتی معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔

دونوں فریقوں نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے مطابق تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Back to top button