پاکستان کا سندھ طاس معاہدےپرثالثی عدالت کےفیصلےکاخیرمقدم

ثضمنی فیصلہ جاری کیا، پاکستان اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔

 ترجمان کے مطابق عدالت نے واضح کیا ہے کہ اُسے مکمل دائرہ اختیار حاصل ہے اور وہ ان معاملات کو مؤثر، منصفانہ اور بروقت طریقے سے نمٹانے کی ذمہ داری رکھتی ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے غیر قانونی اعلان کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ پاکستان اس اقدام کو پہلے ہی عالمی قوانین اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی توثیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مؤثر، قابلِ عمل ہے اور بھارت اس معاہدے کے تحت کسی بھی یک طرفہ اقدام کا اختیار نہیں رکھتا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر سندھ طاس معاہدے کے تحت معمول کے مطابق تعاون بحال کرے اور اپنے معاہداتی فرائض ایمانداری کے ساتھ نبھائے۔

Back to top button