پاکستان کا بینکنگ نظام پیچیدہ ہے، ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت لانا ہو گی: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا بینکنگ نظام زیادہ پیچیدہ ہے، جسے آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولت دی جا سکے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح تاجروں اور سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کا عمل جاری ہے اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف 10 سے 15 فیصد لوگ ڈیجیٹل کاروبار سے مستفید ہو رہے ہیں، لیکن آنے والے وقت میں ڈیجیٹل اثاثوں کا رجحان بڑھے گا۔ اس لیے ضروری ہے کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

بنگلادیش کا بڑا قدم: پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل سرمایہ کاری سے متعلق قوانین کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق نظام وضع کیا جا سکے۔

محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا کہ کرپٹو مائننگ پر بھی غور جاری ہے، اور اس حوالے سے کرپٹو کونسل تشکیل دی جا چکی ہے جو اس شعبے پر کام کر رہی ہے۔

Back to top button