پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

پاکستان کے سینئر لیجنڈری اداکار عابد کشمیری 74 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مرحوم عابد کشمیری کے انتقال کی اطلاع دیتےہوئے ان کی بیٹی نے بتایاکہ ان کے والد کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔

مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔

اداکار عابد کشمیری نے سیکڑوں ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کیا۔

عابد کشمیری کو 1988 میں ریلیز ہونےوالی فلم ’بازار حسن‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کےلیے نگار ایوارڈ  سے بھی نوازا گیا جب کہ ان کی مشہور فلموں میں جیتے ہیں شان سے اور آہٹ بھی شامل ہیں۔

عابد کشمیری کے ٹی وی ڈراموں کی بھی ایک طویل فہرست ہے جن میں لوہاری گیٹ، سورج کے ساتھ ساتھ،تیسرا کنارہ اور اپنےلوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، ڈرامہ سمندر میں عابد کشمیری کا کردار گلو بادشاہ بہت مقبول ہوا تھا۔ اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کےدلوں پر راج کرتےتھے۔

ٹی وی پروگرام میں فردوس جمال جیسے سینیئر اداکار سے پرانی باتیں اگلوائی گئیں : بشریٰ انصاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اداکار عابد کشمیری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتےہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کےلیے دعا بھی کی ہے۔

Back to top button