لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپے اور عدلیہ مخالف ریمارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

لاہورہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی غیر مشروط معافی منظور کرلی۔

اس سےقبل جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروایا تھا۔

پرویز الٰہی نے اپنے گھر پر ریڈ کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Back to top button