عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن دائر
عمران خان کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنے کےلیے درخواست جمع کرانے کےبعد یونیورسٹی انتظامیہ کو شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
عمران خان کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینےکے سلسلے میں درخواست جمع کرائےجانے کے بعد عمران خان کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کو احتجاجی ای میلز اور پٹیشن موصول ہورہی ہیں۔ یونیورسٹی کوموصول ہونےوالی درخواستوں میں عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کےلیے نامناسب ترین امیدوار قرار دیاگیاہے۔
یونیورسٹی کوموصول ہونے والی ایک پٹیشن میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ شخص کا آکسفورڈ یونیورسٹی جیسےبڑے تعلیمی ادارےکے چانسلر کا الیکشن لڑنا قابل قبول نہیں ہے۔ موصول ہونےوالی بعض شکایات میں عمران خان پر طالبان اور اسامہ بن لادن کی پر جوش حمایت کا الزام عائد کرتےہوئے انہیں شدت پسند قراردیا گیاہے۔ عمران خان نےکئی مواقعوں پر طالبان کی حمایت اور ان کےشدت پسند ایجنڈے کا پرچارکیا۔
عمران خان کی روپوش پارٹی رہنماؤں کو باہر نکل کر گرفتاریاں دینے کی ہدایت
برطانوی جریدے کی رپورٹ کےمطابق عمران خان کےخلاف یونیورسٹی کو موصول والی پٹیشن میں اس طرح کےمزید ذاتی اور پبلک مفادات سےمتصادم باتوں کابھی ذکر کیاگیاہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب لڑنےکےلیے درخواست جمع کرائی تھی۔