بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر سے پابندی اٹھالی

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کےدور میں لگائی گئی جماعت اسلامی پر پابندی کوکالعدم قرار دیتےہوئے جماعت اسلامی کو سیاسی اور سماجی سرگرمیوں کی اجازت دے دی۔
بنگلادیش کے طلبہ کے احتجاج کےنتیجے میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کےبعد قائم ہونےوالی عبوری حکومت نے سابق حکومت کےغیر جمہوری اور جابرانہ اقدامات کو ختم کرنا شروع کر دیا ہے۔
ہم کسی سے لڑائی نہیں چاہتے : ایرانی صدر مسعود پزشکیان
اسی سلسلے میں عبوری حکومت نے جماعت اسلامی پر سے پابندی اٹھالی ہے، بنگلادیش کی وزارت داخلہ کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ جماعت اسلامی پرعائد پابندی کو منسوخ کردیا گیا۔ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں جماعت اسلامی اور ان کےرہنماؤں یا کارکنان کےملوث ہونے کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔
