تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے،تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے ، خطبہ حج

مسجدالحرام کےامام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئےکہا کہ اللہ تعالیٰ نےفرمایا شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنےاوربرائی سے دور کا حکم دیا۔
امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نےحج کا خطبہ دیتےہوئےفرمایاکہ تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے،تقویٰ دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے۔
رسول اکرم ﷺ نےفرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سےکرو کہ جیسےاللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے اس سے دور رہو، اللہ نے نیکی کرنے اور برائی سے دور کا حکم دیا، دشمن کو معاف کرنا بھی نیکی ہے، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، نماز قائم کرو، یہ اللہ اوربندےکے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرو۔
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی
ان کا کہنا تھا انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیے کیونکہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔
اے ایمان والوعہد اوروعدے کو پورا کرو، جب بھی بات کرو اچھی بات کرو،اللہ صبر کرنے والوں کو پورا ثواب عطا کرتا ہے، اللہ کا شکر گزار بندوں سےوعدہ ہےکہ جتنا شکر کریں گےانہیں زیادہ تعمتوں سے نواز دیگا۔