وزیراعظم نے بکلہ، ڈیرہ اسمعیل خان موٹر وے منصوبے کا فتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے بکلہ، ڈیرہ اسمٰعیل خان موٹر وے منصوبے کا افتتاح کر دیا جبکہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سڑکیں پیسے بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں، آج عوام کیلئے سستی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔
عمران خان نے این ایچ اے کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کی وزارت نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، ملک طویل المدتی منصوبوں سے بنتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ چین آج اس لیے کامیاب ہے کہ 30 سال کی منصوبہ بندی کی ہے، جب آپ اس منصوبہ بندی کے مطابق چلتے ہیں تو ملک ترقی لازمی طور پر ترقی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سارے ترقی پذیر ممالک کا یہ مسئلہ ہے کہ ایک دو علاقوں میں زیادہ منصوبے بنائے جاتے ہیں باقی علاقے پیچھے رہ جاتے ہیں، 1960 میں پاکستان کی طویل دورانیہ منصوبہ بندی تھی۔
نجی گفتگو خفیہ طور پر ریکارڈ کر کے لیک کرنا اصل جرم ہے
عمران خان نے ہکلہ ۔ ڈیرہ اسمٰعیل خان موٹروے منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ یہ ان علاقوں سے مل رہا ہے جو پیچھے رہ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ سی پیک کے شمالی روٹ کی وجہ سے بے شمار فوائد ہوں گے، جس سے نہ صرف ان علاقوں کے سفر کا دورانیہ کم ہوگا بلکہ اس سے یہ علاقہ ترقی بھی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، میں 25 سال سے پاکستان سے کرپشن ختم کرنے لگا ہوا ہوں، اس کی ایک مثال این ایچ اے ہے، جتنے پیسے پچھلے عہدیدار نے خرج کیے اس میں کئی منصوبے بن گئے۔
عمران خان نے کہا کہ تعمیر کے سامان کی قیمت کس حد تک بڑھ چکی ہے، پھر بھی آج 2013 کی نسبت زیادہ سستی سڑکیں بن رہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کسی کی جیب میں زیادہ پیسہ جارہا تھا۔
