مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کےلیےکمیٹی قائم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کےلیےکمیٹی بنادی۔
وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، امیرمقام، رانا ثنااللہ، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب،خواجہ سعد رفیق، جعفر خان مندوخیل اوربشیر میمن شامل ہیں۔
وزیر اعظم نےکمیٹی کو پیپلزپارٹی کےساتھ مشاورت، سیاسی تعاون اورمسائل کےحل کی ذمہ داری سونپی ہے۔
ادھر چند روز پہلےپیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سےمذکرات کےلیےکمیٹی بنائی تھی۔
24 نومبر پی ٹی آئی احتجاج : وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کو اہم ہدایات جاری کردیں
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا تھاکہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے،نہ معاہدے پر عمل ہورہا ہے، وہ 26 ويں ترمیم میں مصروف تھےاورحکومت نےپیچھےکینالز کی منظوری دے دی۔
اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نےبلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنےکی ہدایت کی تھی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو یہ ذمےداری دی تھی۔
