ن لیگ جنازوں پرسیاست کرنے سےبازآجائے،علی امین گنڈاپور

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کاکہناہے کہ شرم کی بات ہے کہ اب مسلم لیگ ن شہداکے جنازوں پربھی سیاست کررہی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ کابینہ کا اجلاس یہاں نہیں کریں گے اس طرح اجلاس نہیں ہوتے، پنجاب حکومت کے بس میں کچھ نہیں وہ صرف راستہ روک سکتے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج کے نتیجے یہ ٹارگٹ حاصل کیا اور عمران خان نے یہ ٹارگٹ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کی اجازت نہیں دیتے، 4، 5 گھنٹے بٹھا دیتے ہیں، یہاں بیٹھنے کے بجائے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کر رہا تھا، سوشل میڈیا کو چھوڑیں، ہر بندے کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا، مائننگ بل اور بجٹ بل پاس کرانے پر بھی ملاقات نہیں دی گئی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ ملاقات ہونے سے کلیئرٹی ہوتی ہے،یہ لوگ کلیئرٹی نہیں چاہتے، سینیٹ الیکشن پر بھی ملاقاتیں روکی گئیں، یہ چاہتے ہیں ملاقاتیں نہ ہو اور کنفیوژن بڑھتی رہے، ملاقات نہیں دیے جانے پر کیا میں جیل توڑ دوں؟ یہ ہر ملاقات پر یہاں بندے کھڑے کردیتے ہیں، میں چاہوں تو جیل جاسکتا ہوں لیکن جیل توڑنے سے کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کو شرم آنی چاہیے، شہداکے جنازوں پر ایسی باتیں کرتے ہوئے، ن لیگ ہر چیز میں سیاست کرتی ہے، ملک میں جمہوریت تو ہے نہیں، اسمبلیاں جعلی بنائی ہوئی ہیں۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!