مسلم لیگ ن کی محمود اچکزئی کو عمران خان کی بات نہ ماننے کی تجویز

لیگی رہنماطارق فضل چودھری نے کہا کہ محمود اچکزئی عمران خان کی باتوں میں نہ آئیں اگر وہ مکر گئے تو آپ کی ساری عمر کی ساکھ خراب ہوجائے گی۔
قومی اسمبلی میں چیف وہپ طارق فضل چودھری نےمحمود خان اچکزئی کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ محمود خان اچکزئی کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہیے۔بے بنیاد الزامات کی سیاست کب تک چلے گی، 8 فروری کے انتخابات غلط تھے تو ایوان میں ثبوت بھی پیش کریں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور آج معاشی اشاریے حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ڈاکٹرطارق فضل چودھری نے کہا کہ محمود خان اچکزئی آپ کے دماغ میں تضادات کی آندھی چلی ہوئی ہے، کسی ایک بات پر ایک جگہ کھڑے ہوں تو آپ کو استحکام نظر آئے گا۔آج آپ جس کی حمایت کر رہے ہیں اس نے اپنے دور میں آپ کو بھی نہیں بخشا، سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر یہ وقت آ چکا ہے کہ وہ مفاہمت کیلئے آپ کے ساتھ ہے لیکن اخلاقی طور پر اپنے سابقہ رویے پر اس نے کوئی معذرت تک نہیں کی۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوام ترقی، خوش حالی اور ملک کو معاشی استحکام دینے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
