پنجاب حکومت کی ’سے نو ٹو پلاسٹک‘ مہم کا 5 جون سے آغاز ہو گا

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پلاسٹک سے پیداہونے والی مہلک بیماریوں سے تحفظ کیلئے 5جون سے ’سے نو ٹو پلاسٹک ‘مہم کا آغاز ہوگا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ 5 جون سے’’سے نو ٹو پلاسٹک ‘‘مہم کے تحت غیر قانونی پلاسٹک بیگ کی تیاری، پروڈیکشن،تریسل اورخریدوفروخت پر پابندی کے لیے میکانزم پرسختی سے عملدرآمد کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ٰ مریم نواز شریف نے ہدایات کی ہیں کہ پلاسٹک کا استعمال کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں کا موجب اور ماحولیاتی آلودگی کو بڑھارہا ہے۔ 5 جون سے پلاسٹک کی غیرقانونی مصنوعات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا جبکہ اس ضمن میں بارہا نوٹسز بھی ارسال کیے جاچکے ہیں۔
زبردستی بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار، قانون میں ترمیم منظوری کےلیے کابینہ کو ارسال
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اوردیگرفوڈ پوائنٹس پر گاہکوں کوپلاسٹک بیگ میں کھانا دینے پر سخت پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن ہوگا اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی اوربھاری جرمانے ہوں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 75 مائیکرون سے کم حجم کے پولیتھین بیگز کے استعمال اور سنگل یوز پلاسٹک کے برتنوں پر مکمل پابندی ہے۔ پلاسٹک بیگز کی جگہ کاٹن بیگز یامتبادل ذرائع کی تیاری، پروڈیکشن ،خریدوفروخت اوراستعمال کو فروغ دیا جائے گا پلاسٹک کے عدم استعمال پرعوام کے لیے ’پلاسٹک موت ہے‘ کے موضوع پرآگاہی مہم کا آغاز کیا جائیگا ۔
