کراچی ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، گورنر سندھ بھی سوار تھے

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی فیملی کے ہمراہ سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو اڑان بھرنے کے فوری بعد ہنگامی بنیادوں پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔ پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری فیملی کے ہمراہ سوار تھے۔ پرواز میں دیگر 150 مسافر بھی سوار تھے۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں اڑان بھرنے کے فوری بعد اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس پر کپتان نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پردستخط

 

سی اے اے ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے بعد پرواز کو منسوخ کر نے کے بعد طیارے کو گراونڈ کر دیا گیا۔ ائیر لائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو دوسری پرواز سے اسلام آباد کے لیے آگاہ کر دیا جائے گا۔

Back to top button