الاسکا میں قطبی رات کا آغاز،64 دن تک سورج غروب رہے گا

امریکی ریاست الاسکا میں قطبی رات کا آغاز ہوگیا جس کی وجہ سے وہاں 64 دن تک سورج غروب رہے گا۔

الاسکا کی سب سے شمالی بستی اتقیاگوِک میں اس سال کا آخری سورج غروب ہو چکا ہے اور آرکٹک سرکل میں قطبی رات کے آغاز کے باعث یہ شہر اب 22 جنوری 2026 تک سورج کو دوبارہ نہیں دیکھ پائے گا۔

زمین کے محور کے جھکاؤ کی وجہ سے، اتقیاگوِک میں اگلے 64 دنوں تک سورج افق سے اوپر نہیں اٹھے گا۔

تاہم، الاسکا کی یہ بستی مکمل تاریکی میں نہیں ڈوبے گی اور یہ چند گھنٹوں تک "سِوِل ٹوائلائٹ کا تجربہ کرے گی، جو کہ ایک ہلکی نیلی روشنی ہوتی ہے جو عام طور پر طلوع آفتاب سے پہلے دکھائی دیتی ہے۔

اتقیاگوِک، فیئر بینکس سے تقریباً 500 میل شمال مغرب میں واقع ہے اور شہر کی ویب سائٹ کے مطابق، یہاں تقریباً 4،400 افراد رہتے ہیں۔ اس علاقے میں آثار قدیمہ کے مقامات 500 عیسوی تک پرانے ہیں۔

Back to top button