پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج  کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا : محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کاکہنا ہےکہ پنجاب پولیس نے ایک بارپھر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےناپاک عزائم کو ناکام بنادیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میانوالی میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانےپر پولیس کو شاباش دیتےہوئے کہاکہ تھانہ عیسیٰ خیل کی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس کےجوانوں نے جرات کےساتھ 14 خارجی دہشت گردوں کو ماربھگایا، رات کی تاریکی میں چھپ کر حملہ کرنےوالے خارجی دہشت گردوں کو پولیس نےدندان شکن جواب دیا۔

میانوالی: پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ خارجی دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانےوالے پولیس جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اوردلیری کو سراہتا ہوں، خارجی دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنانےپر پنجاب پولیس کےبہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتاہوں۔پولیس نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہمیشہ بہادری اور شجاعت کامظاہرہ کیاہے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پولیس نےسیسہ پلائی دیوار کا کردار اداکیا ہےجو لائق تحسین ہے۔

Back to top button