میانوالی: پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

پنجاب کے شہر میانوالی کے تھانہ عیسی خیل کی قبول خیل پولیس چیک پوسٹ پر 12 سے 14 خارجی دہشت گردوں نےراکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سےحملہ کر دیا، پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق گزشتہ رات 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کافائدہ اٹھا کر تھانہ عیسی خیل میانوالی کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پرراکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سےحملہ کیا۔چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کےجوان الرٹ تھے جب کہ شدید جوابی فائرنگ کےنتیجے میں بزدل دہشت گردوں کاحملہ پسپا کردیا۔

بلوچستان :  سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہےکہ دہشت گردوں کےحملے میں چیک پوسٹ پر تعینات ایک جوان بازو پر گولی لگنےسے زخمی ہوا جب کہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔حملے کی اطلاع ملتےہی ڈی پی او میانوالی اختر فاروق فوری طور پرچیک پوسٹ پہنچے وہ بالائی مورچے پرخود گئے اور جوانوں کو حملہ ناکام بنانےپر شاباش دی اور ان کا حوصلہ بڑھایا جب کہ ڈی ایس پی عیسی خیل اور ایس ایچ او بھاری نفری کےساتھ پولیس چیک پوسٹ پر موجود ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق علاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے اورجوابی کارروائی میں مفرور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنےکے امکانات ہیں۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانےپر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کےبہادر اہلکاروں کو شاباش دی،گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کایہ 09 واں حملہ ہےجو ناکام بنایاگیا۔

Back to top button