بلوچستان :  سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔جعفرآباد اور نصیر آباد میں متاثرین کھلےآسمان تلے امداد ک منتظر ہیں جب کہ نصیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تین روزسے غذائی قلت ہے، علاج معالجے میں بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے: خواجہ آصف


جھل مگسی میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں،قلعہ عبداللہ کی ماچکہ ندی بپھر گئی جس سےباغات، فصلیں اور مکانات کو شدیدنقصان پہنچاہے جب کہ قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں کئی سڑکیں،پُل اورگھر بہہ گئے۔زیارت کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک معطل ہےجب کہ سبی سےآنے والی گاڑی بیجی ندی میں بہہ گئی جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

Back to top button