عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جب تک 9 مئی کےواقعے پر معافی نہیں مانگتی بات چیت نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق گردش کرتی خبروں کو مسترد کرتےہوئےکہا کہ اس وقت ماحول سازگار نہیں، پی ٹی آئی جب تک 9 مئی کےواقعے پر معافی نہیں مانگتی بات چیت نہیں ہوسکتی، 9 مئی پر کسی کو تاسف ہےتو آگے چلا جاسکتا ہے، 9 مئی کا احتساب  200 فیصد ہوناچاہیے، عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔

پی ٹی آئی فوج سےبات چیت کرناچاہتی ہے : رؤف حسن

وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہاکہ ملک میں 75 سال سےفیصلے کرنے والی بیوروکریسی اور عدلیہ کو بھی جوابدہ ہوناہوگا،یہ دونوں ادارےکبھی سیاستدانوں سےمل کر اور کبھی اسٹیبلشمنٹ کےساتھ مل کر مفت میں جھولا لےرہے ہیں،انہیں اپنےفیصلوں کا لازمی حساب دیناہوگا۔

Back to top button