حکومت سےبراہ راست مذاکرات نہ کرنےکے مؤقف پرقائم ہیں : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت سےبراہ راست مذاکرات نہ کرنےکے مؤقف پرقائم ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سےملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کےپارلیمانی امور سےمتعلق ہوتی ہیں۔

پی ٹی آئی فوج سےبات چیت کرناچاہتی ہے : رؤف حسن

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم نےکبھی کسی ملاقات میں اسپیکر سےمذاکرات کی بات نہیں کی نہ ایسا ارادہ ہے، کسی پی ٹی آئی رکن یاوفد نے اسپیکر کےساتھ کبھی حکومت سےمذاکرات کی بات نہیں کی۔پارٹی نے کبھی بھی اسپیکر کو مذاکرات کےلیے دوبارہ آنے کی پیش کش بھی نہیں کی، حکومت سےبراہ راست مذاکرات نہ کرنےکے مؤقف پرقائم ہیں۔

Back to top button