روپوش رہنما پی ٹی آئی مراد سعید کا علی امین گنڈا پور سے رابطوں کا انکشاف
9 مئی کے واقعات کے بعد سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کےمطابق سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید روپوشی کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے والوں میں شامل ہیں جن میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت متعدد رہنما مراد سعید سے رابطے میں ہیں۔
پولیس نے ایک بار پھر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا : محسن نقوی
ذرائع کے مطابق روپوش مراد سعید نے عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سےہٹانے کی تحریک شروع کی جب کہ مرادسعید نےہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کےمعاملات پر سخت ردعمل دینےپر آمادہ کیا۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کےپیچھے بھی مراد سعید کاکردار ہے اور مراد سعید مخالف گروپ کےرہنما کی عمران خان سےملاقات کرانےپر مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایاگیا۔
یاد رہے کہ مراد سعید کو 9 مئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزم قراردیا گیاہے اور وہ تاحال روپوش ہیں۔