ملک میں پولیو وائرس کے کیسز  میں مسلسل اضافہ، مجموعی تعداد 43  ہوگئی

ملک کے مختلف علاقوں سے پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والی ایک 5 سالہ بچی میں وائرس مثبت آنے کےبعد رواں برس ملک بھر اب تک رپورٹ ہونےوالے کیسز کی تعداد 43 تک جاپہنچی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کےایک عہدیدار کے مطابق 43 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

عہدیدار کا کہنا تھاکہ یہ بلوچستان کے ضلع چاغی سے رپورٹ ہونےوالا پولیو کا پہلا کیس ہے اور رواں سال پاکستان کا مجموعی طور پر 43 واں کیس ہے۔

انہوں نےبتایا کہ اب تک بلوچستان سے 22،سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 7 اور پنجاب اور اسلام آباد سےایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اس وقت ملک میں 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک ایک مہم جاری ہےجس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

چیف جسٹس نے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

عہدیدار نےبتایا کہ یہ والدین کےلیے اہم ہےکہ وہ اس ملک گیر پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلوانے کےلیے اپنے دروازے کھولیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچوں کو پولیو کےتباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کےلیے پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائے جائیں۔

بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں ویکسی نیشن مہم کےدرمیان،چاغی میں رواں سال کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔

واضح رہےکہ 29 اکتوبر کو ملک میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا تھا،جس کےبعد رواں برس اس مرض سے متاثر بچوں کی مجموعی تعداد 42 تک جا پہنچی تھی۔

Back to top button